English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آفتاب سلطان نیب کے چئیرمین تعینات

القمر

وزیراعظم شہباز شریف نے آفتاب سلطان کو نیا چیئرمین نیب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ آفتاب سلطان کی تقرری کا
فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوا۔
وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی تعیناتی کے لئے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کوبھی اعتماد میں لیا۔ آفتاب
سلطان سابق ڈی جی آئی بی رہ چکے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے بھی آفتاب سلطان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

پولیس سروس پاکستان سے تعلق رکھنے والے آفتاب سلطان گریڈ 22 کے افسر تھے آفتاب سلطان 1954ءمیں
پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے۔آفتاب سلطان نے بی اے، ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 1983ءمیں بطور ایس پی
اور 2000ءمیں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آفتاب سلطان کو 2007ءمیں گریڈ 21 میں ترقی دے
کر ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کردیا۔
آفتاب سلطان دوران ملازمت بطور ایس پی اور ایس ایس پی پنجاب کے مختلف شہروں، گوجرانوالہ، گجرات،
ساہیوال، خوشاب، فیصل آباد اور اسپیشل برانچ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں
بطور ڈی آئی جی سرگودھا، ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس، ڈی آئی جی ویلفیئر ڈاینڈ فنانس اور ڈائریکڑ آر
اینڈ ڈی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان کو 2011ء میں بطور ڈی جی، آئی بی تعینات کیا گیا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے