گلگت شہر کو کلین، گرین اور خوب صورت بنانے کی خصوصی مہم میں سڑکوں کی صفائی، شجرکاری، سٹریٹس لائٹس کی بحالی، اور کھیل کے میدانوں اور پارکس کی تزین وآرائش کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے باب گلگت سے پبلک چوک تک تمام سٹریٹس لائٹس فعال کردیے گئے ہیں۔ پانی کے فوارے کو بھی بحال کردیا ہے۔ امپھری سٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑکوں کی ریگولر صفائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ اور تزین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جبکہ قدیم کوہلوں کی مکمل و مستقل بحالی پر بھی کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی خالد خورشید نے گلگت کے مختلف علاقوں کے سرپرائز وزٹ کے دوران شہر کے پارکس کی تزین وآرائش, سڑکوں کی صفائی، سٹریٹس لائٹس کی فعالیت و تزین وآرائش اور قدیم کوہلوں کی مکمل بحالی کے خصوصی احکامات دئے تھے۔
