English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محرم کے انتظامات علماء کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات

القمر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے شیعہ علمائے اکرام نے محرم الحرام میں انتظامات کے سلسلے میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، مشیر برائے مذہبی امور فیاض بٹ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
علمائے اکرام میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، مولانا سید رضی حیدر زیدی اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا محرم کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے سیکیورٹی کے جو انتظامات کئے ہیں ان پر علماء کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ میں علماء کا شکرگذار ہوں کہ انھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بڑھایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تجاویز دیں۔ جس پوزیراعلیٰ سندھ نے علماء کو یقین دلایا کہ انکی تجاویز پر عمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے