ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی لاہور میں قتل

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ سے اشرف راہی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقتول اشرف راہی اپنی گاڑی پر گھر جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں واقع عثمان چوک کے قریب پیش آیا،جس میں دو نامعلوم افراد نے اشرف راہی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق محمد اشرف سیکشن افسر اور پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری تھے، وہ حنیف پارک کے رہائشی جبکہ دو بچیوں کے والد تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ اشرف گاڑی پر جارہے تھے کہ عثمان چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا اور وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد پولیس نے ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے، ذاتی دشمنی کے حوالے سے لواحقین کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔
پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں