ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں‌ رات سے مسلسل بارش، منگل تک تیز برسات کی پیش گوئی

کراچی میں بارش برسانے والا مون سون کا سسٹم کام کر گیا. شہر میں‌رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ
جاری ہے. محکمہ موسمیات نے صبح سے ہی تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی لیکن کبھی ہلکی اور تھوڑی
تیز پانی پڑ رہا ہے.
دن کے وقت کافی تیز بارش ہوئی ہے اور خبر فائل کرتے ہوئے بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے. بارش کے
سبب جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے لگا ہے. اتوار کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہیں‌ اور لوگ گھروں ہی
میں‌ بارش کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.

پیش گوئی کے مطابق اگر بارش تیز ہوتی ہے تو پھر شہریوں کے لیے مسائل ہو سکتے ہیں کیونکہ پچھلی
بارش کا پانی ابھی تک ڈیفنس سمیت مختلف نشیبی علاقوں‌ میں کھڑا ہوا ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ نیا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے اور منگل تک 200
ملی میٹر تک برسات کا امکان ہے.
شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ ابھی سے حفاظتی انتظامات کر لیے جائیں
ورنہ بارش رحمت کے بجائے ان کے لیے زحمت بن جائے گی.
خیال رہے بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی
انتخاب اور بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں