English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر کو عام تعطیل کا امکان، امتحانات منسوخ

القمر

کراچی میں ہفتہ اتوار کی شب سے جاری بارش کی وجہ سے سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند
رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔
یہ فیصلہ شدید بارش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو محفوظ رہینگے۔آج شام سے کل
صبح تک تیز بارشوں کا امکان ہے جسکے باعث عوام کو مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔

مسلسل بارش کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ اسی
طرح رہا تو پھر پیر کو دفاتر جانے میں لوگوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.
مزید بارشوں کے پیش نظر جامعہ کراچی کے تحت پیر 25 جولائی 2022ء کو مقرر کئے گئے تمام امتحانات
ملتوی کردیئے گئے ہیں۔نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عام تعطیل سے متعلق بات کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ فی الحال
عام تعطیل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا. بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے واقف ہیں
لیکن مزید بارش کے بعد رات تک کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے.
وزیر اعلی سندھ صورت حال کو مدنظر رکھ کر مشورے کے بعد تعطیل سے متعلق کوئی فیصلہ
کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے