English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بارش سے تباہی کرنٹ اور چھت گرنے سے 3 افراد ہلاک کئی زخمی

القمر

کراچی میں غیرمعمولی اور مسلسل ہونے والی بارش نے تباہی مچادی ہے. کراچی میں مون سون کے اسپیل
کی بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبروالے کی نیوز سچ ثابت، پیر کو کراچی حیدرآباد میں‌ عام تعطیل

لی مارکیٹ میمن مسجد کے قریب گھر میں کام کےدوران کرنٹ لگنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی
کی شناخت چالیس سالہ شان حسین کے نام سے ہوئی۔
لیاقت آباد اور سرجانی سیکٹر35میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔ دونوں لاشوں کوعباسی شہید
اسپتال منتقل کیاگیا ۔

کراچی میں‌ آج کی بارش کے بعد پیر کو بھی غیرمعمولی بادل برسیں گے

کراچی میں مسلسل بارش کے باعث بلدیہ ٹاون کےعلاقے سعیدآباد میں گھر کی چھت کا کچھ حصہ گرنے سے
چار افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں دو بچیاں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔
چھت کا کچھ حصہ گرنے سے زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے