English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خبروالے کی نیوز سچ ثابت، پیر کو کراچی حیدرآباد میں‌ عام تعطیل

القمر

مسلسل بارش کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں‌ پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے. خبروالوں‌
نے چند گھنٹے پہلے ہی یہ نیوز اپنے پڑھنے والوں‌ سے شیئر کی تھی.
کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر کو عام تعطیل کا امکان، امتحانات منسوخ
سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے اپنے سوشل میڈیا پر مسلسل بارش کو وجہ بناتے
ہوئے چھٹی کا اعلان کیا ہے.
کراچی میں ہفتہ اتوار کی شب سے جاری بارش کی وجہ سے سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند
رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں‌ آج کی بارش کے بعد پیر کو بھی غیرمعمولی بادل برسیں گے

یہ فیصلہ شدید بارش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو محفوظ رہیں گے۔آج شام سے کل
صبح تک تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔

مسلسل بارش کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ اسی
طرح رہا تو پھر پیر کو دفاتر جانے میں لوگوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.
مزید بارشوں کے پیش نظر جامعہ کراچی کے تحت پیر 25 جولائی 2022ء کو مقرر کئے گئے تمام امتحانات
ملتوی کردیئے گئے ہیں۔نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے