English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی پر سیاہ بادلوں کے ڈیرے، مزید برسنے کے لیے بے تاب

القمر

کراچی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت بھی شہر
کو گہرے سیاہ بادلوں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل تک مزید بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ ابھی بھی شہر کے مختلف علاقوں
میں بارش ہو رہی ہے۔ اتوار کا پانی کئی علاقوں ممیں سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے۔

کراچی میں بارش سے تباہی کرنٹ اور چھت گرنے سے 3 افراد ہلاک کئی زخمی

شہریوں نے انظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے کیونکہ بادل مزید برسنے
کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
پچھلی بارش کی طرح اس مرتبہ بھی کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اور کلفٹن پانی میں ڈوبے رہے۔
اس بار بھی گھروں میں پانی بھر گیا۔ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ہر بار شہریوں کو مشکلات
کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید بارش کے پیش نظر کراچی حیدرآباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اسی وجہ سے سڑکوں پر
ٹریفک بھی نہیں‌ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے