کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ساحلے سمندر سمیت مختلف بیچز پر نہانے اور ماہی گیروں
کے سمندر پر داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے،
دفعہ 144کے نفاذ سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مون سون بارشوں کے
باعث سمندر میں طغیانی کے پیش نظر 6 دن کے لئے باپندی عائد کی گئی ہے۔
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ساحل سمندر پہ جانے سے گریز کریں اور پابندی پر
عمل درآمد یقینی بنائیں.
متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ پابندی پر
یقینی بنائیں.
No related posts.
