English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز الہی کب تک پنجاب کے وزیر اعلی رہیں‌ گے؟

القمر

پنجاب کے نئے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کب تک وزارت اعلیٰ‌کے منصب پر فائر رہیں‌ گے. وزیراعظم
شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے وزیر اعلی نہ رہنے کے بعد پنجاب کیا ملک کی سیاست تبدیل ہو گئی
ہے .
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری
پرویز الہی کو ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا وزیر اعلی قرار دیا تھا.
ملک کے چاروں‌ صوبوں‌ میں مسلم لیگ ن لی حکومت نہیں‌ ہے صرف سندھ میں ان کی اتحادی جماعت پیپلز
پارٹی کی حکومت ہے.
اب قیاس بڑھتا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں‌
تڑوا کے ملک میں‌ نئے انتخابات کی راہ ہموار کریں گے.
ملکی سیاست پر نظر رکھنے والوں‌ کا ماننا ہے کہ مقتدر حلقوں‌ نے عمران خان کا گرتا ہوا گراف سنبھالنے
کے لیے کچھ وقت کے لیے اقتدار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو دیا اور ان سے مشکل ترین فیصٌے کروائے
باالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں اور ڈالر 232 سے بھی اوپر لے گئے.
گالیاں‌ ساری شہباز شریف کے مقدر میں لکھ دی گئیں‌ اور پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی
انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو کامیابی دلوادی.
اسی لیے اب یہ سوال بہت زیادہ پوچھا جانے لگا ہے کہ پرویز الہی کب تک وزارت اعلی‌ کا تاج اپنے سر پر
رکھ سکیں گے اور پھر اگلے انتخابات مین ان کے ساتھ بھی ہاتھ کیے جانے کا خدشہ ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے