پشاورمیں بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت انسان گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا
ڈی این اے ٹیسٹ میچ بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے عمر 25
سے 30 سال کے درمیان ہے ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا۔
ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے
کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم
نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں دس سالہ بچی کو زیادتی کرکے قتل کردیا تھا ۔
10 جولائی کو گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں
تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔
No related posts.
