English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارش کے پانی نے کراچی والوں کا راستہ روک لیا

القمر

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ کراچی میں
گارڈن، شارع فیصل، ڈیفنس، یونیورسٹی روڈ، اردو بازار، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن
اور دیگر علاقوں میں رات گئے تیز بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر ایک بار پھر پانی کھڑا ہوگیا۔

رات گئے ہونے والی بارش سے سندھ اسمبلی کی سڑک پانی میں ڈوب کر ناقابل استعمال ہوگئی
سندھ ہائیکورٹ، سندھ سیکرٹریٹ، برنس روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور اردو بازار کی گلیاں بھی
پانی میں ڈوب گئیں۔

ایم اےجناح روڈپر سیون ڈیز کے سامنے دونوں ٹریک پر پانی جمع ہے جب کہ سول اسپتال کے اطراف
بھی پانی جمع ہونے سے اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی
بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ چند روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جس کے باعث
ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی راجستھان اور شمال مشرقی سندھ پرموجود ہے، آئندہ 2 سے 3 روز کے
دوران نواب شاہ، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ اور دیگراضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے