English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہن بھائی کی شادی والے دن نوجوان قتل

القمر

کراچی میں بہن کی بارات اور بھائی کے ولیمے والے روز نوجوان بھائی کو معمولی تلخ
کلامی پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول حماد لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں اپنے
بہن اور بھائی کی شادی میں شریک تھا کہ اسی دوران اس کا جھگڑا ہو گیا۔

مقتول حماد کے کزن آصف نے میڈیا کو بتایا کہ جس ہال میں حماد کے بہن بھائی کی شادی ہو
رہی تھی اس کے برابر والے شادی ہال میں بھی ایک تقریب جاری تھی۔

حماد شادی ہال سے نکل کر جا رہا تھا، راستہ نہ ملا تو اس نے راستہ مانگا جس پر تلخ کلامی
ہو گئی. تلخ کلامی پر کار میں بیٹھے شخص نے فائرنگ کر دی. حماد کو سینے پر دو گولیاں لگیں
جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔
مقتول حماد کے کزن نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص برابر میں ہونے والی شادی میں شریک
دلہے کا دوست ہے اور پولیس نے دلہے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے