English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عام انتخابات کب ہوں گے وزیرداخلہ نے بتا دیا

القمر

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ شروع سے ہی عام انتخابات کے حق میں ہے
لیکن اتحادیوں کی وجہ سے خاموش ہیں، کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے تو عام
انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزير داخلہ نے کہا فارن فنڈنگ کيس کا فیصلہ فوری
طور پر کیا جائے، پى ٹى آئى نے پچاس بار اس کى کارروائى معطل کروائى ہے. پى ٹى آئى نے
اسے روکنے کے لیے نو رٹ پٹيشنز دائر کیں، آٹھ سال اس کيس کو لٹکايا گيا، اب فيصلہ محفوظ
ہوگيا ہے تو سمجھ نہیں آرہا کہ اسے سنانے میں کون سى رکاوٹ ہے؟

مسلم ليگ (ن) سمیت حکومت کی تمام سياسى جماعتوں کو تشویش ہے، تمام اتحادى جماعتوں کا مطالبہ
ہے کہ فارن فنڈنگ کا فيصلہ سنايا جائے، 300 سے زائد کمپنياں اس میں شامل ہیں جو اس ميں ملوث
ہیں، جو حقائق ثابت ہو چکے ہیں ايکشن بھی ان کے مطابق ہونا چاہيے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان عقل سے بالکل پيدل ہے، اس کو کوئی سمجھائے کہ تم اکثریت
کو ملک سے باہر کر دو گے. اس نے گزشتہ روز کہا کہ پى ٹى آئى نے ايک کروڑ ووٹ حاصل
کيے، مسلم ليگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پچھلى بار ڈھائى کروڑ سے زائد ووٹ ليے۔
اپنے اعمال کا نہیں معلوم اور گالياں مخالفين کو ديتے ہو، قومى مفاد اس انسان کے نزديک کوئى
حيثيت نہیں رکھتا، عمران خان قوم کو حادثے کا شکار کرنے جارہا ہے، قوم نے اگر اس کے
شناخت نہیں کی تو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے