English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گردی بڑھ گئی 6 ماہ میں سیکیورٹی فورسز پر 434 حملے ہوئے

القمر

وزارت داخلہ نے 2019 سے 2021 کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں متحرک تنظیموں
کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر 434 حملے ہوئے۔
دہشت گردی کے ان واقعات میں 323 سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے جوان شہید ہوئے.
وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2019
سے 2021 کے دوران اہلسنت و الجماعت، القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی دہشتگردی میں ملوث پائی
گئیں۔ بی ایل ایف، بی آر اے ایس، بلوچستان ریپبلکن آرمی بھی دہشتگردی میں متحرک پائی گئیں۔

حزب الاحرار، حزب التحریر، جیش اسلام، جماعت الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، جنداللہ، لشکر
جھنگوی، لشکر اسلامی اور سندھو دیش انقلابی آرمی بھی دہشت گردی میں ملوث رہیں۔
رپورٹ کے مطابق سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، تحریک جعفریہ پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے
علاوہ یونائیڈ بلوچ آرمی اور زینبیون بریگیڈ دہشتگردی کی کارروائیوں میں متحرک پائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے