مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کیس سامنے نہ آنے پر سابق وفاقی وزیر فواد
چوہدری پریشان ہونے لگے ہیں. فواد چودھری نے سوال کیا ہے کہ ان دونوں جماعتوں کو کی
جانے والی فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟
اب ضمنی نہیں نئے الیکشن ہی ہوں گے،شیخ رشید کا دعوی
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے،
قانون کا مقصد ہے ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے؟
پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے ز ائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔
اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک اور پی ٹی آئی
کو سپورٹ کرتے ہیں.
پاکستانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ فراہم کرتا ہے، ن لیگ اور
پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟
