English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گانوں کی طرز پر نوحہ خوانوں نے بھی پرومو جاری کرنے شروع کردیے

القمر

عزاداری سیدالشہدا میں نمود و نمائش کچھ زیادہ ہی بڑھنے لگی ہے۔ فلمز اور گانوں کے ٹیزر اور
پروموز وقت سے کچھ وقت قبل ریلیز کیے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد فلمز اور گانوں کی مقبولیت
بڑھانا مقصود ہوتا ہے۔

عزاداری یا تجارت؟ دین فروشوں نے غم حسین کو دھندا بنالیا

بدقسمتی سے اب نوحہ خوانوں نے بھی اپنے نوحہ ایام عزا شروع ہونے سے ٹیزر اور پرومو جاری
کر دیتے ہیں۔ ندیم سرور کا 2022-2023 کے سندھی نوحہ کا پرومو یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے۔

ندیم سرور کو دیکھا دیکھی دیگر نوحہ خوانوں نے بھی یو ٹیوب پر کمنگ سون کر کے اپنے ٹیزر
ریلیز کیے ہیں۔ عزاداروں کا کہنا ہےان پروفیشنلز نے ایام عزا کو بھی اسٹیج بنا دیا ہے۔ جس طرح
تقریب کے لیے گلوکاروں کو پرفارمنس کے لیے لایا جاتا ہے اب بالکل اسی طرح نوحہ خوان بھی
پرفارمر بن چکے ہیں۔
عزاداروں نے فرش عزا کے منتظمین پر زور دیا ہے کہ وہ عزاداری سید الشہدا سے کھیلنے
والوں کا بائی کاٹ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہ خدارا کمرشل ازم کو فرش عزا سے دور رکھا
جائے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے