English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلتستان کے ضلع گانچھے میں پھر سیلابی ریلہ داخل

القمر

بلتستان کے ضلع گانچھے میں‌ طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلے سے
کونیس میں 27 گھر اور بلغار میں 15 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

بلتستان میں‌بارش سے تباہی، سیلابی ریلے نے سیاچن کندوس روڈ بند کرادیا

دریائے مشہ بروم میں اب بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے. غورسے رائشہ میں حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا سیلاب
کا پانی آبادی میں داخل ہونے کی وجہ سے قدیم تاریخی مسجد بھی زیر آب آ گئی.
سیلاب سے ضلع کے مخلتف علاقوں میں رابط سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں سیلاب سے خپلو، کونیس، بلغار اور
غورسے میں کھڑی فصلوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے