English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سندھ میں جزیرہ پر بنا قدیم آستان سادھوبیلا مندر بند کردیاگیا

القمر

ملک بھر میں ریکارڈ بارشیں جم کر برسیں تو دریا بھی بھپر گئے. وہ دریا جو چند ماہ قبل خشک سالی
کے ساتھ پیاسے ریگستان کے مناظر پیش کر رہے تھے وہی دریا آج بادشاہ بن کر اپنے جوبن پر آ چکے ہیں.
دریا جوبن پر ایسے آئے ہیں‌ کہ سامنے آنے والی ہر رکاوٹ کو اپنے ساتھ بہائے جا رہے ہیں۔

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر اس وقت تو صرف نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جارہا ہے
مگر سیلابی صورت حال میں اٹھنے والی موجوں کی تغیانی اور رفتار ایسی کہ دیکھنے والوں پر وحشت
تاری ہوجائے۔
دریا میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی تو سیلابی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائے سندھ میں
جزیرہ پر واقع ہندو برادری کے قدیم ترین آستان سادھو بیلا مندر کو یاتریوں کے لیے غیر معینہ مدت تک
بند کردیا گیا ہے۔

روایات کے مطابق فن تعمیر کے شاہکار سادھو بیلا مندرکو کسی دور میں مینک پربت کہا جاتا تھا مگر بعد میں
ایک ہندو سادھو جس کا نام بابا بنکھنڈی مہاراج تھا، ان نام سے منسوب ہوگیا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے