کراچی کے معروف تفریح مقام ہاکس بے پر 6 نوجوان ڈوب گئے. چار لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور دو
کی تلاش جاری ہے.
ٹرٹل بیچ کے قریب نہاتے ہوئے 4 نوجوان آج صبح ڈوبے. ایک دوسرے بچاتے ہوئے چاروں بے رحم
لہروں کی نظر ہو گئے. دو لاشوں کی تلاش اب بھی جاری ہے.
چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 نوجوانوں کے ڈوبنے کے بعد پولیس نے ہاکس بے جانے والے تمام راستے
بند کر دیے ہیں.
ہاکس بے پر اموات کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں. ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انتظامات
نہ ہونے کی وجہ سے متعدد قیمتیں جانیں ضائع ہو چکی ہیں.
ہاکس بے کے قریب کوئی بہتر اسپتال بھی نہیں جہاں فوری طور پر سمندر سے نکالے جانے والے افراد
کو لے جاکر ان کی جان بچانے کی کوشش کی جاسکے.
کراچی میں تفریح کی جگہ صرف ساحل سمندر ہے ہاکس اور سی ویو لیکن بدقسمتی سے وہاں بھی شہریوں
کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے.
