English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ سے بچانے کا دعوی کردیا

القمر

وزیرخزانہ نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب ہم پاکستان کو ایک اچھی
معیشت دیں گے جبکہ اگست میں روپے پر سے دباؤ کم ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3.8 ارب ڈالر کی پیٹرولیم
مصنوعات خریدی تھیں جس کی ادائیگیاں جولائی میں کی گئیں جس کے باعث روپے کے اوپر بہت دباؤ آیا کیونکہ
ادائیگیاں زیادہ ہوتی تھیں جبکہ ڈالر کی آمد کم تھی۔
رواں ماہ ہمیں 80 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو زیادہ دینے پڑے کیونکہ درآمدات، ادائیگیاں، ترسیلات زر ملا کر
ہمیں 80 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی گاڑیوں، موبائل فونز اور گھریلو برقی آلات کی درآمد سے پابندی ہٹانے کی منظوری
دے چکی ہے جس کے بعد اسے وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 16 جولائی کے (ضمنی) انتخابات کے بعد ڈالر ہمارے قابو سے
باہر ہوا اور اس کی قدر میں زیادہ اضافہ ہوا۔
کرنسی مارکیٹ پر قیاس آرائی نہیں کرتا لیکن سمجھتا ہوں کہ روپے کی حقیقی قدر اس سے بہت زیادہ ہے چونکہ ڈالر
میں زیادہ ادائیگیاں کرنی پڑیں، اس لیے روپے پر دباؤ بڑھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقدامات کیے ہیں مثلاً درآمد کم کی ہے، جس سے پاکستان میں آنے والے ڈالر یہاں سے جانے
والے سے زیادہ ہوں گے، مارکیٹ کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا لیکن بنیادی صورتحال ہمارے حق میں ہے اس لیے لگتا
ہے کہ اس میں آئندہ 2 ہفتوں میں بہتری آئے گی۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے نہ صرف معاشی طور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ
ایک اچھی معیشت دینے کا بھی سوچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے