ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہلاکتیں 136 ہوگئیں

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں اب
تک 136 اموات ہوچکی ہیں جن میں 56 مرد، 47 بچے اور 33 خواتین شامل ہیں بارشوں کے
دوران مختلف واقعات میں 70 افرادزخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13535 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3406
مکان مکمل تباہ ہوگئے، مختلف اضلاع میں 16پلوں اور 640کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر 23 ہزار13مویشی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں سے 8 ڈیم
اورکئی حفاظتی بند متاثرہوئے جب کہ بارشوں سے ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فصلوں
کو نقصان پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں