English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں دو دریا پر ریسٹورنٹس بند کرادیے گئے

القمر

کراچی ڈیفنس فیز VIII دو دریا پر “قہواتی” ریسٹورنٹ جو کہ کافی عرصے سے بند تھا
موسلا دھار بارش کے باعث گر گیا۔

واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری کی احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2
اور اسسٹنٹ کمشنرز سول لائن نے دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کا وہ حصہ جو سمندر
کنارے (پانی کی اوپر ) ہے اسے سیل کردیا ہے.
اس عمل کا مقصد کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے لوگوں‌ کو محفوظ رکھنا بتایا گیا ہے.
ڈپٹی کمشنر جنوبی کی ہدایت پر کولاچی ، کباب جیز ،الحبیب ، السجاد اور چارکول
ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے.

تمام ریسٹورنٹس کو ڈی ایچ اے انجنیرنگ ڈپارٹمنٹ سے اسٹرکچر ویری فکیشن این او سی
اور اسٹرکچر کی جانچ پڑتال کے بعد ڈی سیل کیا جائے گا.
ریسٹورنٹس مالکان نے اس عمل پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ ایک بند ہوٹل گرنے کی سزا
سب کو کیوں‌ دی جارہی ہے؟ ڈی ایچ اے سے دوبارہ این او سی لینے کا مطلب واضح طور پر
ریسٹورنٹس مالکان کو پریشان کرنا مقصود دیکھائی دیتا ہے.
ماضی میں‌ پہلے بھی دو دریا پر بنے ہوئے ان ریسٹورنٹس کا ڈی ایچ اے نے دوبارہ سے قبضہ
لینے کی کوشش کی تھی اور یہ تنازعہ کافی چلتا رہا تھا. ڈی ایچ اے نے ریسٹورنٹس کی جانب
جانے والی سڑکیں بھی بند کر دی تھیں.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے