کراچی میں بھی اسلام آبناد کا موسم ہو گیا بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی دن بھر جاری
رہنے لگی. معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب بارش شروع ہو جاتی ہے.خواتین کو کپڑے دھونے
میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا.
سورج دیکھ کر کپڑے پھیلائے جاتے ہیں اور ادھر آسمان پر یکدم بادل آتے ہیں اور چپکے
سے پانی کا چھڑکاؤ کر کے چلے جاتے ہیں. ایسی صورت حال میں محکمہ موسمیات نے
مزید برسات کی پیش گوئی کر دی ہے.
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا
امکان ظاہر کردیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں کچھ دن ہلکی بارش اور بوندا باندی
کا امکان ہے خلیج بنگال میں سے ایک اور سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
5 اگست کی شام سے کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل برس سکتا ہے۔ کراچی میں
معتدل بارشوں کا امکان رہے گا اور 8 سے 9 اگست تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا
امکان ہے جب کہ 12 سے 14 اگست کے دوران بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔
