سرگودھا سے شیخ عثمان
تاجروں پر عائد ریٹیل فکس ٹیکس بلوں کے بجائے یونٹس پر لگائے جائیں، 250 بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے کو اس سے استثنی قرار دیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس، اِنکم ٹیکس، فیول ایڈجسمنٹ کے علاوہ پراپرٹی ، پروفیشنل اولڈ ایج بینفٹ ٹیکسوں کے علاوہ متعدد ٹیکس کی حکومتی وصولیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا صدر شیخ ندیم خاور نے کیا۔ ان کی قیادت میں کمشز ایف بی آر سرگودھا عظمت حیات رانجھا سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری مرزا محمد سیلمان ، سرپرست مزرا مختار ، امجد محمود بھی ، عبدالخائق مغل ، شیخ آصف وہرہ، اشرف ڈوگر، شیخ محمد ارشد ، شیخ منور عزیز ، رحمت الہی قریشی حافظ زین العابدین ، رانا ریاض ، محمد امین ،محمد آصف ، عبد الرحیم کمبوہ ، محمد عدنان ، شیخ محمود ، محمد اشفاق ، مرزا عادل بیگ ، شیخ شہزاد ، ملک اشرف ، میاں اعجاز ، عاشق جٹ ، کامران سرور، شیخ محمد عارف ، ملک شبیر اعوان شامل تھے۔ وفد نے کمشز سے مطالبہ کہ سروسز فراہم کرنے والے پراپرٹی ڈیلرز ، درزی ، ڈاکٹر ، وکلاء ، صحافی ، بیوٹیشن و دیگر کو ریٹیل فکس ٹیکس سے استثنی حاصل ہے ایف بی آر فوری طور پر فیسکو حکام کو احکامات جاری کریں ،انہوں نی کہاکہ حکومت کی جانب سے 30 ہزارکے بل پر 3 ہزار؛ 50 ہزار کے بل پر 5 ہزار اور اس سے زائدپر 10 ہزار ریٹیل فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے جو تاجروں کے ساتھ بڑا ظلم ہے ، شیخ ندیم خاور نے کہاکہ تاجر پہلے ہی بلوں میں بے جنرل سیلز ٹیکس، ٹی وی ٹیکس ، اِنکم ٹیکس ،فاضل ٹیکس،نیلم جہلم ٹیکس ،ایف سی سر چارج ، فیول پرائس ایڈجسمنٹ ٹیکس کے علاوہ مزید ٹیکس دے رہے ہیں۔ اب یہ مزید ٹیکس تاجروں کے بس سے باہر ہیں۔ صدر شیخ ندیم خاور ، جنرل سیکرٹری مرزا محمد سیلمان ، مزرا مختار ، مزرا عبد الخالق چیف کمشز کو بتایاکہ بیکوء لائٹ انڈسڑی سے منسلک افراد کو پہلے ہی سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے اور اب دوبارہ بریٹیل فکس ٹیکس میں شامل کرلیا ہے۔ چیف کمشز نے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور سمیت وفد کو یقین دلایا کہ آپکے تمام مطالبات چیرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو بجھوائے جائیں گئے۔
