English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 7 سے 10 محرم تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

القمر

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7 محرم سے 10 محرم تک شدید بارشوں کی پیش گوئی
کردی ہے. بارشیں برسانے والا ہواؤں کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 اگست
کو داخل ہو گا.
پانچ اگست سے پہلے تک بادلوں‌ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی اور ہلکی بارش کا سلسلہ
بھی کہیں کہیں‌ جاری رہے گا.
6 اگست سے 9 اگست تک شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں سیلابی صورت حال کا
خشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے.
6 اگست یعنی سات محرم سے عزاداری میں بھی تیزی آجاتی ہے اور جگہ جگہ مجالس
اور جلوس برآمد ہوتے ہیں. بارش کی وجہ سے انتظامات کرنے میں‌ بھی مسائل کا
سامنا کرنا پڑسکتا ہے.
شہری انتظامیہ کو چاہیے کہ برسات کے پیش نظر پہلے ہی سے نالوں کی صفائی کر لی
جائے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے گھڑے بھی پر کر لیے جائیں.
باالخصوص ملیر، ایم اے جناح روڈ اور کھارادر کے علاقے میں صورت بہت زیادہ
خراب ہو جایا کرتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے