ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان، میجر سعید اور نائیک مدثر
فیاض کی نماز جنازہ ادا کردی گئی. شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں
ادا کی گئی.
میجر طلحہ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی. چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ
جنرل اظہر عباس، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت سینئیر
عسکری حکام نے شرکت کی.
نماز جنازہ کے بعد شہید کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی. پاک فوج کے
چاک و چونبد دستے نے جسد خاکی کو سلامی پیش کی.
کمانڈر راولپنڈی کور نے شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا. نائیک مدثر فیاض کی نماز
جنازہ شکرگڑھ میں ادا کی گئی. جی او سی سیالکوٹ نے جنازہ میں شرکت کی.،
پاک آرمی کے چاک و چونبد دستے نے جسد خاکی کو سلامی دی. پھولوں کی چادر بھی
چڑھائی گئی. شہید میجر سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ادا کی گئی.
کمانڈر لاجسٹک پنوں عاقل گیریژن نے نماز جنازہ میں شرکت کی. شہید کے والد کو قومی
پرچم پیش کیا گیا شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا.
No related posts.
