English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان لوگوں کو حشش پلانے والا حسن بن صبا ہیں؟

القمر

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیں گے اور یہ رقم ہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری جن حالات میں ہوئی سب نے دیکھا اور نذید چوہان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے دہشتگردوں کو اٹھایا جاتاہے یہ قابل مذمت ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان آئین شکنی کرتے ہیں اور انہیں ندامت ہی نہیں جبکہ عمران خان نے معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑا۔ ابہام پیدا کیا گیا اور پنجاب میں پرویز الہٰی کی حکومت آئی۔ مجھے لگتا ہے یہ شخص حسن بن صبا ہے جو لوگوں کو حشیش پلا کر کہتا ہے کہ سب چور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی اور عمران خان نے اپنے اکاؤنٹس کیوں چھپائے۔ غیر ملکی کمپنیاں اور شہری عمران خان کو کس خوشی میں پیسے دے رہے تھے ؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا پہلا مقصد تو سی پیک رول بیک کرنا اور چین کو نارض کرنا تھا۔ ہم نے تنقید ضرور کی لیکن نامناسب زبان کا استعمال نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے