شہباز شریف کی حکومت عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک
اور شرط پوری کرنے جارہی ہے۔ اس کے بعد قرضہ کی پہلی قسط پاکستان کو ملنے کے
امکانات بڑھ جائیں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد
ردوبدل کے بجائے اب ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا۔
بس اب علامتی طور پر وفاقی کابینہ سے اس فیصلے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ہرہفتہ تبدیل کیا جائے ۔
پی ٹی آئی دور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15روز بعد ہوتا تھا
اور اس سے پہلے ییہ کام ہر مہینہ کیا جاتا تھا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اب ہر ہفتہ کیا جائے گا؟
القمر
