English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی اور سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان

القمر

کراچی سمیت دیہی سندھ میں یکے بعد دیگرے دو مون سون سسٹم بارش برسائیں گے۔ محکمہ
موسمیات کے مطابق پہلا سسٹم 6 اگست تا 9 اگست تک سندھ سمیت کراچی اور بلوچستان میں
بارش برسائے گا۔ ایک سسٹم بحیرہ عرب اور دوسرا سسٹم خلیج بنگال سے داخل ہورہا ہے۔

کراچی میں 7 سے 10 محرم تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش
کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ دوسرا سسٹم 11 تا 13 اگست سندھ سمیت
کراچی اور بلوچستان کو متاثر کرے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ مسلسل بارشوں کے سبب نش علاقے
زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔کراچی سمیت دیہی سندھ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر
کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے