نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت و عقیدت صرف مسلمانوں تک محدود نہیں
دنیا کی ہر قوم اور تہزیبوں سے تعلق رکھنے والے امام عالی مقام سے خاص محبت رکھتے ہیں.
حیدرآباد میں بھی ہندو گھرانے سے تعلق رکھنے والی چوبیس سالہ مالا شہدائے کربلا کو مخصوص
انداز میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور محرم الحرام میں اپنی عبادات میں شہدائے کربلا کو شامل
کرتی ہے.
حیدرآباد کے علاقے سخی پیر کی رہائشی مالا ہندو مذہب ہونے کے باوجود امام حسین علیہ اسلام سے
عقیدت اور محبت رکھتی ہے. مالا محرم کے پہلے عشرے میں روزے رکھتی ہے منتیں مانگتی ہے اور
لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کرتی ہے۔
مالا اور اس کے گھر والے امام حسین علیہ اسلام اور ان کے رفقاء سے متاثر ہوکر عزاداری سے منسلک
ہوئے اور اب ان کی شبیہ کی پوجا کرکے اپنی دل کی حاجات پوری ہونے میں یقین رکھتے ہیں۔
مالا کا کہنا ہے کہ امام حسین اور کربلا کے دیگر شہداء نے نہ صرف اسلام بچایا بلکہ انسانیت کی خاطر
قربانیاں دے کر ایسی تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال ملنا نا ممکن ہے.
اسی لیے شاعر نے کیا خوب ہے
دنیا ہی نہ ہو مگر اسلام رہے گا
شبیر بحرہال تیرا نام رہے گا
No related posts.
