English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی گرین لائن بس سروس سے عاشورہ پر شہری محروم کیوں؟

القمر

پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ملک کا سب سے بدقسمت شہر کراچی کے شہریوں کو ایک بار
پھر نئی شروع کی گئی گرین لائن بس سروس کی سہولت سے 3 دن کے لیے محروم کر دیا گیا ہے۔

گرین لائن بس سروس کے ترجمان نے سات محرم سے 10 محرم تک یعنی آج 7 اگست سے 9 اگست
سے بس سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بظاہر جواز یہ بنایا گیا ہے کہ اس سروس کا آخری اسٹاف
نمائش چورنگی پر ہے اور اسی علاقے سے جلوس برآمد ہوتے ہیں اس لیے امن و امان کے پیش نظر
سروس تین دن کے لیے بند کی گئی ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری چھٹیاں ہیں مسافر بھی نہیں ہوں گےاس لیے خسارے میں چلانے کا کیا فائدہ؟
یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومتیں عوامی مفاد میں اس طرح نہیں سوچا کرتیں۔

سرجانی ٹاؤن سے چلنے والی گرین لائن کی بسیں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لسبیلہ ، گرو مندر سے ہوتی
ہوئی نمائش پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس 21 کلومیٹر طویل ٹریک پر 21 ہی اسٹیشن ہیں جہاں سے مسافر
سوار ہو کر کم از کم گرومندر تک تو آسکتے تھے۔

شہریوں کے مطابق ایسا ہر گز نہیں کہ مسافر نہیں ہوں گے۔ سرجانی اور راستے بھر سے عزادار اور
دیگر شہری بھی اس سروس سے فیضیاب ہو سکتے تھے لیکن حکومت نے اپنی سہلوت کو شہریوں پر
مقدم رکھا کہ شہری کیوں پریشانی سے نجات حاصل کریں۔
ایسی صورت حال میں جب انتظامیہ نے پہلے ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے