English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت مارا گیا

القمر

کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر عبد الولی عرف عمر خالد خراسانی 3 ساتھیوں سمیت مارا
گیا ہے۔ دہشت گرد خراسانی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں
مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ضلع برمل کے علاقے سراکی کلی میں کیا گیا۔ اس واقعہ میں مفتی حسن
اور حافظ دولت بھی مارے گئے۔ عمر خالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں کیا
جاتا تھا۔ عمر خالد خراسانی نے کابل میں پاکستان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔

خیال رہے پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے شہروں میں بھی پچھلے چند ماہ کے
دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا۔
اگر خالد خراسانی کی ہلاکت کی یہ خبر مستند ہے تو پھر کالعدم تحریک طالبان کو شدید نقصان پہنچے
گا۔ امن مذاکرات میں پاکستان پر جو بے جا دباؤ ڈالا جارہا تھا اس کی شدت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے