English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امام عالی مقام کے کڑیل جوان کی یاد میں 9 محرم کے جلوس

القمر

ملک بھر میں نو محرم کی مناسبت سے امام عالی مقام کے کڑیل جوان اور ہمشکل پیغمبر اکرم صلی
اللہ علیہ والیہ وسلم حضرت علی اکبر کی یاد جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی یاد میں شہر شہر عزاداری کی جارہی ہے۔ چھوٹے بڑے
تمام شہروں میں یاد شہدائے کربلا میں ہر آنکھ اشک بار ہے۔
نو محرم امام حسین کے کڑیل جوان بیٹے حضرت علی اکبر سے منسوب ہے ۔ سندھ کے شہر روہڑی
سے صبح چار بجے تابوت برآمد ہوا۔

پانچ سو اڑسٹھ سالہ قدیمی جلوس میں شمع گل نو ڈھالہ تعزیہ اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔
ملک بھر سے لاکھوں عزادار پرسہ داری کے لیے یہاں آتے ہیں۔ اسی طرح لاہور کا مرکزی جلوس
صبح نکلسن روڈ سے برآمد ہوا ۔ کرشن نگر میں پانڈو اسٹریٹ سے بھی شبیہہ علم و زوالجناح کا
جلوس برآمد ہوا۔ یہ جلوس خیمہ سادات سے ہوتے ہوئے رات 12 بجے واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچے گا۔
جنوبی پنجاب کا مرکزی جلوس ممتاز آباد ملتان سے برآمد ہو رہا ہے۔

حق کے متلاشیوں کا امام “حر ریاحی”

اسلام آباد کے جی سیکس امام بارگاہ میں بھی پرسہ داری ہوئی اور پھر جلوس برآمد ہوا۔ عزادار
حضرت علی اکبر کی شہادت پر نوحہ خوانی کررہے ہیں۔
کراچی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا ۔ سوگوار نوحہ خوانی کرتے ہوئے شام تک حسینیہ
ایرانیان کھارادر پہنچیں گے۔

اسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی فرش عزا بھیچی ہوئی
ہیں۔۔ جلوسوں میں امام حسین کے صاحبزادے حضرت علی اکبر کی شہادت پر عزادار نوحہ کناں ہیں۔
جلوسوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔ مجالس شب عاشور ہوں گی اور پھر شب بیداری۔

حضرت زینب کے خطبات اور یزید کی رسوائی

خانوادہ رسالت نے اپنی قربانی سے دین حق کا پرچم تاقیامت سربلند کردیا ہے۔ اب کسی بھی یزید کو
اسلام کے خلاف سازش کرنے کی ہمت نہیں ہو گی۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے