شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق
حملہ تحصیل میر علی میں پتسی اڈہ کے قریب کانوائے پر کیا گیا جس میں 3 سیکیورٹی اہل کاروں
کے شہید اور 4 زخمیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ شہید اور زخمی
اہل کاروں کو میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طالبان کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت مارا گیا
خیال رہے اس حملے سے سرحد پار افغانستان سے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث عمر خالد
خراسانی کے مارے جانے کی اطلاع آئی تھی۔ خراسانی دہشت گردی اور فورسز پر حملوں میں
ملوث تھا۔
عبدوالی اور احسان اللہ احسان نے مہمند ضلع سے خراسان کے نام سے جماعت احرار تنظم
بناکر کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
No related posts.
