English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، پولیس اب تفتیش کرے گی

القمر

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیکیورٹی چیف ڈاکٹر شہباز گل کو دو روزہ جسمانی
ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا. شہازگل کو غداری کے الزام میں‌ گزشتہ روز گرفتار کیا
گیا تھا.

شہباز گل اپنے جال میں خود ہی پھنس گئے

آج انہیں اسلام آباد کی عدالت میں‌ پیش کیا گیا. سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری
نے وکیل کی حیثیت سے اپنے موکل کا ریمانڈ دینے کی مخالفت کی لیکن اس کی درخواست مسترد
کر دی گئی.
شہباز گل کو اب جمعہ کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا. شہباز گل نے اے آر وائی نیوز
چینل پر اپنے بیپر میں فوج میں بغاوت سے متعلق بیان دیا تھا.
شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج
ہیں.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگل کیخلاف بغاوت پراکسانےسے متعلق کیس کی
سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے چودہ
روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی. شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ
کی استدعا کی مخالفت کی.
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل سے ان کا موبائل فون اور وہ پیپر برآمد کرنا ہے جسے دیکھ
کر وہ بول رہے تھے. یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ پروگرام کس کے کہنے پر ہوا.
شہباز گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پروگرام کسی کے کہنے پر نہیں کیا گیا،عدالت نے شہباز گل
کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے