سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر
سلطنت عمرانیہ کی تصاویر لگا دی گئی ہیں.
ان تصاویر میں عمران خان، ان کے چیف آف آرمی اسٹاف شہباز گل اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری
کو گھوڑوں پر سوار پہلی لائن میں رکھا گیا ہے ان کے پیچھے محمد علی خان اور دیگر ہیں.
صحافی عادل نظامی نے اپنی فیس بک پر یہ تصویر اپ لوڈ کی ہے جس کا کیپشن لکھا ہے “بنی گالا میں
سلطنت عمرانیہ کے بینرز آویزاں 😄 بینرز امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی کارکن سعید چوہان کی جانب
سے لگوائے گئے”.
شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، پولیس اب تفتیش کرے گی
اس تصویر کی رو سے سلطنت عمرانیہ کے چیف آف آرمی اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل ہیں جنہیں سلیبیوں
نے گرفتار کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ سلطنت کے باقی لوگوں کی گرفتاریاں کب ہوتی ہیں.
No related posts.
