پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل اپنے جال میں خود ہی پھنس گئے. شہباز گل نفرت
انگیز بیایات دینے سے متعلق بہت مشہور ہیں. شہباز گل کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں
جتنے اشتعال انگیز بیانات انہوں نے دیے ہیں شائد ہی کسی نے اس طرح آگ لگانے والے بیانات
دیے ہوں گے
پاک فوج مخالف بیاناات دینے پر شہباز گل ہی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج
کروانے کی باتیں کیا کرتے تھے اب خود ہی پاک فوج میں بغاوت سے متعلق بے بنیاد بیان دینے
پر پھنس گئے ہیں.
اسلام آباد کے کوہسار تھانہ میں ان کے خلاف کئی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں. شہباز گل کے
ڈرائیور بھی انتہائی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں کس طرح انہوں نے اپنی قمیض پھاڑی اور تشدد کا
الزام عائد کیا جو ویڈٰو سے غلط ثابت ہو گیا.
اور تو اور تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز
الہی نے بھی کہہ دیا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کو پاکستان اور اسلام کا غدار قرار
دیا جائے.
شہباز گل گرفتار کیے جاچکے ہیں اور تو ان کا بیان اے آر وائی پر چلوانے کے الزام میں ٹی وی
چینل کے اعلی عہدیدار عماد یوسف بھی کراچی سے گرفتار کیے جاچکے ہیں.
بدقسمتی سے پچھلے چار سال میں ملک کی سیاست بہت زیادہ آلودہ ہو چکی ہے. اپنے وقتی مفادات
کے لیے سیاستدانوں نے سیاست سے شائستگی ختم کر کے گالم گلوچ کو رواج دے دیا ہے.
سیاست میں انتہا پسندی کو فروغ دینا اب خود سیاستدانوں کے گلے پڑنا شروع ہو گیا ہے
شہباز گل اپنے جال میں خود ہی پھنس گئے
القمر
