English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں غیرملکیوں‌ نے زمینوں پر قبضہ کرلیا، پولیس بے بس

القمر

کراچی میں الٹی گنگا بہنے لگی شہریوں کی زمینوں پر غیر ملکی قبضہ کرنے لگے ہیں۔
کئی غیرملکیوں نے پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کراچی کی اسکیم 33 کو نوگو ایریا بنادیا گیا ہے۔ عدالت نے
اسکیم 33 میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے قبضہ ختم کرانے کے لئے آپریشن کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی سے سوال کیا ” آپ کا علاقہ علاقہ غیر ہے”؟ ان قبضہ گیروں کو
کون سپورٹ کر رہا ہے؟۔

اسکیم 33 میں اراضی پر قبضہ کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس سید حسن اظہر
رضوی نے ریمارکس دیئے سہراب گوٹھ سے آگے شہریوں کے پلاٹس پر غیر ملکیوں نے قبضے
جما رکھے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی سے دریافت کیا ان 500 قبضہ گیروں کے پیچھے کون ہے؟
عدالت نے 45 روز میں قبضہ ختم کرانے کے لئے آپریشن کی ہدایت کردی۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے