ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کا پوش علاقہ ڈیفنس ڈراؤنا خواب بن گیا

ڈیفنس کلفٹن میں‌ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے زندگی اجیرن ہونے پر مکین سندھ ہائی
کورٹ‌ پہنچ گئے.
درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اظہر حسن رضوی نے کراچی
کے پوش علاقے ڈیفنس کو رہائش کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بارش کی وجہ سے لوگوں کو نقصان ہوا اور پانی جمع ہونے سے گندگی
الگ پھیل رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں جائیدادوں کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں اس سے علاقہ
مکین پریشان ہیں۔
عدالت نے اگلی سماعت پر مزید تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیفنس 4
اور 6 میں نالہ بنانے کا ٹھیکہ این ایل سی کو دیا جاچکا ہے۔ ساتھ ہی این ایل سی کورنگی نالہ کی
صفائی کا کام بھی کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں