سوات اور دیر میں طالبان کی آبادکاری کے خلاف سوات کے عوام باہر نکل آئے ہیں۔ سوات کی تحصیل
خوازہ خیلا میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین مٹہ چوک میں جمع ہوئے اور کہا کہ ہم اپنی سرزمین مذید دہشت گردوں
کے حوالے نہیں کرنے دیں گے ۔
دہشت گردوں کی سوات آمد پر حکومتی خاموشی حیران کن قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے کہا سوات مذید
دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سوات کے عوام پر امن ہیں ہم اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت کے خلاف سوات کے عوام ایک بار پھر سے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پائیدار
امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے سوات اور دیر میں طالبان کی واپسی پر خاموشی اختیار جانے
کی بھرپور مزمت کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس، فوجیوں اور شہریوں کو اغوا کرنا
شروع کر دیا ہے اور ہماری انتظامیہ نے بے حسی اختیار کر رکھی ہے جس کی ہم اب مزید اجازت نہین دیں گے۔
طالبان کی آبادکاری کے خلاف سوات میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
القمر
