پاکستان کے 75 یوم آزادی ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے صبح کا
آغاز مساجد میں ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی دعاؤں سے کیا گیا. پاک فوج نے شہدا
کو توپوں کی سلامی دی.
جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی. دن بھر ملک بھر میں ریلیاں
نکالی جائیں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی.
ہندوستان کی تقسیم کے وقت ہجرت کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو بھی خراج تحسین
پیش کیا جائے گا.
پاکستان بھر کی بلند عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے رات بھر شہری چراغاں
دیکھنے کے لیے اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نکلے ہوئے تھے.
