English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی پنجاب میں‌ موٹر وے پر حادثہ 20مسافر جاں بحق

القمر

جنوبی پنجاب کے علاقے جلالپور پیروالا ایم فائیو موٹروے پر مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی
جس سے بس میں آگ لگ گئی ریسکیو کے مطابق بس میں سوار 20 افراد جھلس کر جاں بحق ہو
گئے 6 زخمی ہیں.
مسافر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 گھنٹے تک ریسکیو
آپریشن جاری رہا زخمیوں اور میتیں جلالپور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں
کو فوری طبی امداد کے بعد ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا.
ریسکیو کے مطابق زخمیو میں لاہور کی رہائشی ماں بیٹی فریحہ اور ماہین , گوجرانوالہ کے رہائشی
رئیس اور محمد عرفان کراچی کا رہائشی رضا شہزاد اور شور کوٹ کا رہائشی شعیب شامل ہیں.
جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی پہچان تاحال نہیں ہو سکی ہے اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس
اور ریسکیو 1122 کے اعلیٰ افسران سمیت کمشنر ملتان , ڈی سی ملتان اور سی پی او ملتان بھی پہنچ
گئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے