English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ گرفتاری کا حکم

القمر

کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی کی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی ضمانت
منسوخ کردی۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
حلیم عادل عدالت میں ہیں جبکہ گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی۔
تحریک انصاف کے کارکن بھی عدالت کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے۔
ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ان پر تجاوزات سے متعلق ٹیلی فون پر دھمکی دینے کا
الزام ہے۔ جس زمین سےمتعلق ان پر الزام لگا،،اس پرتوہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔
چارمرتبہ بیان دینےکےلیےاینٹی انکروچمنٹ تھانےگیا۔ آج پیش ہونےپرمیری ضمانت منسوخ کردی گئی۔
بتایا گیا کہ میں نےتحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ کبھی لاہورسےپکڑتےہیں ،کبھی حیدرآبادسےپکڑتےہیں۔
سندھ کے لئے آواز اٹھانا ان کا قصور ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے