تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے دورہ کا پروگرام
ملتوی کر دیا ہے. جمعہ کو کراچی میں مزار قائد کے پاس جلسہ سے عمران خان کو خطاب
کرنا تھا.
تحریک انصاف نے مزار قائد پر جلسہ کا اعلان کردیا
ایک روز پہلے ہی تحریک انصاف کراچی کے رہنماؤں نے مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ
میں پانی بھرنے کی وجہ سے جلسہ شاہراہ قائدین پر کرنے کا اعلان کیا تھا.
بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے
سبب انہیں انتظامات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا گیا ہے.
تحریک انصاف کے ناقدین کا کہنا ہے کہ بارش کو بہانہ بنا کے جلسہ ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ
عمران خان اس وقت کافی دباؤ میں ہیں اور وہ اپنے خطاب میں کچھ بھی کہہ سکتا جس کا
پوری پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.
