ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے یونیورسٹی ٹاون سرگودھا روڈ کی رہائشی خدیجہ غفور
اعوان کی درخواست پر مشہور بزنس مین شیخ دانش علی، انا شیخ ولد دانش اور ماہم شیخ سمیت 7
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق درخواست گذار کا موقف ہے کہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی انا
شیخ اسکی کلاس فیلو اور دوست تھی جس کی بنا پر شیخ دانش علی کے گھر اکثر آنا جانا بھی رہتا تھا
8 اگست کو شیخ دانش علی اور انا شیخ ہمراہ ماہم شیخ، اصغر علی، مصطفی الیاس،طیب اور فیضان
باہم صلاح مشورہ ہو کر درخواست گذار کے گھر آئے اور ملزمہ انا شیخ نے اپنے والدین شیخ دانش علی اور ماہم شیخ کے ہمراہ اس پر اسکے والد شیخ دانش علی سے شادی کے لیے اصرار کرنا شروع کر دیا.
درخواست گذار کے منع کرنے پر ملزمان نے گھر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اور تلاشی کے دوران موبائل آئی فون 13 اور آئی فون 7 قبضہ میں لے لیا جبکہ گھر کی الماری میں رکھے 4 لاکھ پچاس ہزار مالیت کے زیور اور 5 لاکھ کیش بھی چرا لیا درخواست گذار کی جانب سے منع کرنے پر ملزمان نے اسے برہنہ کر کے اسکی ویڈیو بنائی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے جبکہ انکار کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے اور غیر انسانی حرکات پر مجبور کرتے رہے ملزمان کی جانب سے درخواست گذار کو جوتیاں چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے درخواست گذار کی شکایت پر بلال رضا ایس آئی کی سربراہی میں غیور عباس ایس آئی،آصف حسین ایس آئی، عامر سلطان ایس آئی،دانیال امجد،عمر ایس آئی، بابر علی ایس آئی اور سلمان لک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 3 کانسٹیلان پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کے گھر چھاپہ مار کر موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد کرتے ہوئے متعلقہ مواد برآمد کر لیا ہے جبکہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست گذار کی ہتک پر مبنی مواد بھی برآمد کیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے
No related posts.
