ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورنگی کازوے 7 روز سے بند آج 3 بچیاں ڈوب گئیں

کراچی کی کورنگی ندی میں طغیانی کے باعث پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے کاز وے تاحال ٹریفک
کے لئے بند ہے۔ کازوے گزشتہ7 روز سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ اسی دوران آج کورنگی کازوے ندی
میں تین لڑکے پھنس گئے۔

بلوچ کالونی پولیس اہلکار نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں لڑکوں کو ریسکیو کرلیا۔ پولیس اہل کار جس
وقت بچوں کو نکالنے میں مصروف تھا اس وقت ٹریفک پولیس، علاقہ پولیس اور شہری بھی موجود تھے
لیکن کوئی اس اہل کار کی مدد کے جذبہ سے گرم جوشی سے آگے نا بڑھا۔

پولیس اہل کار سکندر نے کامیاب آپریشن کے بعد بتایا کہ کورنگی ندی میں پھنسنے والے تینوں چھوٹی بچیاں
تھیں۔ہمیں ون فائیو پر اطلاع ملی کہ بچے ندی میں پھنس گئے ہیں۔یہاں فوری پہنچے اور تینوں بچیوں کو
اپنی مدد آپ ریسکیو کیا۔تینوں بچیوں کو با حفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں