English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی مزید 4 روپے 69 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری

القمر

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے
کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں دائر
کردی۔ بجلی قیمت میں اضافہ کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

قیمت میں اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا سی پی پی اے
کی درخواست پر 31 اگست کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی
گئی۔ڈیزل سے 1.46اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی
لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی ۔
فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی
ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28
روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔
جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت
1 روپے فی یونٹ رہی۔
پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی کراچی والوں‌ کو کے الیکٹرک فراہم کر رہی ہے جو مسلسل
قیمت بڑھاتی رہتی ہے.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے