حیدرآباد میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ میں ملوث ملزم اشوک کو پولیس نے گرفتار
کرلیا ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ کرائم نمبر 70/2022 زیر دفعہ 34,B-295 کے تحت
درج کرلیا گیا ہے.
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، چیئرمین پولیس
امن کمیٹی عمران سہروردی سمیت دیگر علماء کرام و مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ حیدرآباد کے عوام سے
خطاب کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا.
ہماری تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں جس
نے بھی یہ عمل کیا ہے اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جاچکا ہے.
اسے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا ملے گی، آپ تمام بھائیوں سے خصوصی اپیل ہے کہ شہر
میں امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار پیش کریں.
کسی بھی املاک کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کریں ایسے ماحول میں شرپسند عناصر آپ کے جزبات
کا فائدہ اٹھاکر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں انہیں ناکام بنائیں.
دوسری جانب پولیس نے شہر میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کرلیا 150
سے 200 نا معلوم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے. مقدمہ زیر دفعات 427,337 353,147,148,149,
کے تحت درج کیا گیا ہے. ملزمان پر سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت, املاک کو نقصان پہنچانا اور فائرنگ
کے الزامات ہیں. شہر میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے.
No related posts.
